پاکستان
وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج بروز پیر کو بلا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔
تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی ہنگامی اجلاس میں شریک ہو گی ۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہو گا اورموجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 جبکہ کملہ ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے
امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے،انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شسکت دے کردوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، اپنے عہدے کا حلف اگلے سال اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ امریکی صدر منتخب یونے کے لیے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں 277 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار کملہ ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی،
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں،
تمام سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے،جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹوریل ووٹس کی تعداد 577 ہو گئی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری 2025 کو دوسری دفعہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی جیت
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
جبکہ ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔
پاکستان
کن پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے
Congratulations to President-elect Donald Trump on his historic victory for a second term! I look forward to working closely with the incoming Administration to further strengthen and broaden the Pakistan-U.S. partnership. @realDonaldTrump
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب
Congratulations to @realDonaldTrump on his election and historic comeback. The people of America have given him and his team @JDVance, @elonmusk , @RobertKennedyJr , @TulsiGabbard & @GOP a resounding victory. This is an anti-war victory. An anti war mandate. We hope the new…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 6, 2024
سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی