جی این این سوشل

پاکستان

کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی : موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکول بندش کے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ ، آج کراچی ڈویژن میں تمام اسکول اور کالجز معمول کے مطابق  کھلے رہیں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ دنوں بارش اور سیلابی ایمرجنسی کی صورتِ حال کے باعث اسکول بند رکھے گئے تھے تاہم  آج سےکراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔

وزیر تعلیم سندھ کا اس  حوالے سے کہنا ہے کہ  حیدرآباد، سکھر  میرپورخاص ، شہید بنظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں اسکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز مشترکہ طور پر کریں گے  ۔ 

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ  کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس اور نکاسی آب کی صورتحال دیکھ پر مقامی سطح پر فیصلہ ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ ہر ضلع اور ڈویزن کی انتظامیہ مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیکر اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا اعلان کرے گی۔ 

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے جانب سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے پیش نظر 24 اور25  اگست  کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسکولوں کی بندش میں مزید اضافہ کر تے ہوئے سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موسم

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے  نمبر  پر

:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی  نے فتح حاصل کر لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے  لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں  کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک آسٹریلیا سیریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آسٹریلیا سریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز  جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں  ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی  بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

 کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll