جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلیے پھرمہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، تحریک انصاف کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ علی ظفر لاہور میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت نہیں ہو سکی۔ کوشش ہوگی آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں، ذاتی طور پر وقت مانگ رہا ہوں، کمیشن دو ہفتے دے دے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر کہا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

 

وزیراعظم نے  پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا. 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

 

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں  مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک

ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے،بتایاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر تحصیل داربن کلاچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جہاں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ ڈی او ایف سی درازندہ کے سکواڈ کی گاڑی درابن کی طرف روانہ تھی کہ گنڈی عاشق کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارج کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین شامل تھے۔

سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان او ر سپاہی سید امین کا تعلق صوابی سے تھا۔ زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ،سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل تھے۔ترجمان کے مطابق چاروں زخمیو ں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll