جی این این سوشل

پاکستان

ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کے لیے اس وقت سب سے مشکل وقت ہے، ملک میں سیلاب سے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا سیلاب کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کر اس امتحان کا سامنا کرے، ثانیہ نشتر کو فلڈ ریلیف فنڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا۔

ٹیلی تھون سیشن میں ملنے والی چیریٹی سے متعلق فواد چودھری نے بتایا کہ تقریباََ ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں عمران خان سیلاب زدگان کے لیے 86 کروڑ روپے جمع کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم سیلاب زدگان کی معاونت کی خاطر انٹرنیشنل ٹیل تھون کر رہے ہیں جس صاحب استطاعت پاکستانی شہری اور بالخصوص اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

ترکی : میڈیا ذرائع کے مطابق ترک امدادی ادارےنے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے۔ 
  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 
یاد  رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا ، اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll