گزشتہ شب عطیات دینے پر اہلِ وطن خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں:عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گزشتہ شب عطیات دینے پر سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ شب عطیات دینے پر اہلِ وطن خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات کیے گئے ہیں۔عمران خان کے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوگئی ہے۔
گزشتہ شب نہایت فیاضی اور سخاوت سے عطیات دینے پر میں اہلِ وطن خصوصاً اپنے سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔ ہماری 3 گھنٹوں کی ٹیلی تھون میں ہمیں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات (Pledges) موصول ہوئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کیلئے اس وقت سب سے مشکل وقت ہے. سیلاب سے اس وقت پورا ملک متاثر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان ملکر اس امتحان کا سامنا کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بلین ٹری سونامی شروع کیا تھا جو پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ایسے ہی ہمارے دور میں 10بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع کردی گئی تھی ڈیمز کے ذریعے ہم سیلاب کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بہت سارے لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں،آج کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے سب مدد کرینگے، ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل




