سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، فواد چودھری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بہانہ بنا کر بھارت سے تجارت کرنے کے لیے پر تولنے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و تشدد کو پس پشت ڈال کر ایسے اقدامات نامنظور ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں بلکہ انسانیت دشمن بھی ہیں اور بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی اقدامات کے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔
مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے https://t.co/rmBnKLS1vv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 19 منٹ قبل

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ
- 5 گھنٹے قبل

پااکستان جنگ بندی پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- 4 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 14 گھنٹے قبل

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- 5 گھنٹے قبل

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- 5 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل