پاکستان
شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے دبئی سے لندن پہنچ گئے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ابتدائی چیک اپ کے بعد آج ہی سے شاہین آفریدی کا ری ہیب شروع کردیا جائے گا۔ فاسٹ بالر کے میڈیکل ایڈوائزری پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔
شاہین آفریدی اپنا ری ہیب لندن میں مکمل کریں گے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔
شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے۔فاسٹ بولر سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
توقع ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔فاسٹ بولر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔
پاکستان
جرمنی کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن کا دورہ
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی
لاہور : کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جرمنی کے ایک وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن لاہور کا دورہ کیا اور بینک کی مالی اعانت سے جاری منصوبوں پر کام کرنے والی این ٹی ڈی سی ٹیموں اور کنسلٹنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ کے ایف ڈبلیو کے وفد میں ہیڈ آف ڈویژن فار انرجی اینڈ فنانس (عراق، افغانستان اور پاکستان) مس ایستھر گراوین کوٹر، پورٹ فولیو مینیجر مسٹر کانسٹینٹن ڈیلس، تکنیکی ماہر آفتاب احمد اور سینئر سیکٹر سپیشلسٹ برائے توانائی ابرار احمد شامل تھے۔
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی۔
ملاقاتوں میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن پراجیکٹ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہل بولی دہندگان کی جانب سے بولی جمع کرانا اور جانچ پڑتال کے عمل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفد نے 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن کیلئے ذریعہ معاش کی بحالی کے منصوبے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضافی اقدامات کے مختص گرانٹس کو استعمال کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے میٹنگز کے شرکاءمیں جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، چیف انجینئر (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) انجینئر ثاقب شمیم، چیف انجینئرپراجیکٹ ڈیلیوری ( ملتان) انجینئر اقبال حیدر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (ای ایچ وی) اسلام آباد انجینئر عدنان زاہد اور انکی متعلقہ ٹیمیں شامل تھیں ۔
وفد نے لاہور میں کے ایف ڈبلیو بینک کی مالی اعانت سے مکمل ہونے والے 220 کے وی گرڈ سٹیشن غازی روڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) انجینئر محمد محسن نے گرڈ سٹیشن کے بارے میںایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جو لیسکو کے علاقے کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کے استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ وفد نے گرڈ سٹیشن کی مینجمنٹ اور مینٹیننس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر انتظامی ٹیم کو سراہا۔
کے ایف ڈبلیو وفد نے بہترین آپریشنل ماحول کو یقینی بنانے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود میں غازی روڈ گرڈ سٹیشن کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ وفد نے ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اپنے عزم کو تقویت دینے کیلئے گرڈ سٹیشن میں پودے بھی لگائے۔ دورے کے دوران جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز) محمد ابراہیم، ڈپٹی منیجر سیکیورٹی میجر (ر) تنویر احمد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
پاکستان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ