جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کے لیے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی   سیلاب متاثرین کے لیے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر عمران خان کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے عمران خان کو متاثرین کی بحالی پلان پر بریف کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر عمران خان کو مبارکباد دی۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ قوم خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم نے عوام کی آواز پر لبیک کہا اور عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے مٹی کا حق ادا کر دیا۔ عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے جبکہ عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

دنیا

ٹرمپ کی جیت پر حماس کا رد عمل

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ مؤقف کی قیمت ہے،حماس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی جیت پر حماس کا رد عمل

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق حماس نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ مؤقف کی قیمت ہے۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کی قیمت پر آتی ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہراتے ہوئے امریکا کے نئے صدر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے خود امریکی برادری کی آوازوں کو سننا چاہیے۔

دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں  وہ 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حریف امیدوار کاملا ہیرس پر بھارتی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جو جنگیں جاری ہیں، ان کو بھی ختم کروں گا۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔

یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کی بات کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے، فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراََ ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔ اسی عدالت نے تین وکلا پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز ، عمر ایوب ، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں، انڈر ٹرائل قیدی ہے۔

عدالت ننے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں ، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔

لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔

لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے،  8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll