یکم ستمبر سے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیج دیں۔


رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیج دیں، جس میں پیٹرول 2.98 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 16 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیلئے سمری حکومت کو بھیجی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیتموں کا اعلان ہوگا۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ 2 بار (یکم اور 16 تاریخ کو) رد و بدل کیا جاتا ہے
اس سے قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کی رات ہوگا۔
اوگرا نے واضح کیا کہ قیمتوں میں رد و بدل کی اطلاعات جھوٹی اور من گھڑت ہیں، غیرتصدیق شدہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 23 minutes ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 28 minutes ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago









