دنیا
چین میں ایک بار پھرکورونا کے باعث لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد
چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔

صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں عائد ہیں، شینزین شہر کے دو اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیاہے، دونوں اضلاع میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ، سنیما، بارز اور پارکس جمعے تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ چین میں گذشتہ روز مقامی منتقلی کے 1717 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کھیل
نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
میلبرن: سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہو گئی ہے اور وہ اسپین کے رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوکووچ نے اپنے کیریئر میں اب تک 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سربیا کے 35 سالہ کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔
دنیا
امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ
ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ بیٹھیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔
وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے۔
کیون مک کارتھی کی ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد صدر بائیڈن سے یہ انکی پہلی ملاقات ہوگی۔
پاکستان
ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

تمام (33)حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔16 مارچ کو عوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 4 قراردادوں کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں۔
جنرل الیکشن میں 90 روز سے مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ 90 روز سے زائد عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انتخابات کے انعقاد میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہوگی۔ اس پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے۔ صدر مملکت نے ملک کی بہتری کیلئے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں خاطر خواہ پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک ہی مقدمے میں تین مرتبہ جسمانی ریمانڈ کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
چیف جسٹس فواد چودھری کیساتھ ناانصافی کا نوٹس لیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ فواد چودھری کو انصاف ملے گا اور رہا کیا جائے گا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
کھیل 2 دن پہلے
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھ دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا