جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی: 6 ستمبرکو یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب ملتوی

پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے 6 ستمبر کو  یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی: 6 ستمبرکو یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار   کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے اور مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے جس میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔

پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔

ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو  تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔

کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت  نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔

سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔

افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔

عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا  جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا

نوٹیفکیشن  کے مطابق  لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے  کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین  ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا  24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی  پی ٹی آئی  نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

واضح  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے  بانی پی  ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll