پاکستان
خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کا کیس ،عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے بارہ ستمبر تک ضمانت دیدی۔
انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری کے باعث دوپہر 12بجے عمران خان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عمران خان دوپہر 12 بجے عدالت میں پیش ہوئے اور دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا۔
بابراعوان نے عدالت میں کہا کہ ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہم نے عدالت نہیں چھوڑی، ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا مگر سابق وزیراعظا پر مقدمہ بنا دیا ، کیا عمران خان نے کیس کو کہا کہ آگ لگا دوں گا ؟ جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔عدالت نے عمران خان کے خلاف مزید درج دفعات پر بھی ضمانت منظور کر لی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اب ہر دس دن بعد دفعہ شامل کرتی ہے ،
فاضل جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بتا دیں کہ دفعہ 506 کیسے لگائی ؟ بابراعوان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دفعہ رہ تو نہیں گئی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہشتگردی کے علاوہ تمام سیکشن قابل ضمانت ہیں ۔عدالت نے وکلاءکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں ۔
اس سے قبل رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران جج نے کہا کہ آج 3عدالتیں کھلی ہیں، کمرہ عدالت میں آنے کیلئے وکلاءکی لسٹ دیں، گزشتہ سماعت کی طرح عدالت میں غیر متعلقہ افردنہ آئیں ، میں نے عدالت دیکھنی ہوتی ہے کوئی نظر ہی نہیں آتا،واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی یکم ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
تفریح
درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے
جمیل الدین عالی نے 1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی
پاکستان کے معروف دانشور،شاعر،ادیب اورشہرہ آفاق ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے نو سال کا عرصہ بیت گیا،انہوں نے جو بھی لکھا خوب لکھا،جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانوجیسے نغموں سے شہرت پائی۔
جمیل الدین عالی 20جنوری 1925ءکو دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے بیک وقت شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
جمیل الدین عالی نے 1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی،ان کے مشہور نغموں میں اے وطن کے سجیلے جوانوں،اتنے بڑے جیون ساگر میں توں نے پاکستان دیااور اس کے علاوہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ”ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی ہیں“ شامل ہیں۔
جمیل الدین عالی کو اردو ادب کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں 1991ءمیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور2004ءمیں تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا، جمیل الدین عالی طویل علالت کے بعد 23 نومبر 2015ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
جرم
باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق
دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پاکستان
احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔
جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ