پاکستان
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 ہیلپ لائن فعال ہے، شہری کسی بھی مدد کےلئے ان ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
پاک فوج کے 157 ہیلی کاپٹرز نے ایک ہزار 87 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا ، آرمی ایوی ایشن کے ذریعے 72 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ، مختلف میڈیکل کیمپوں میں 51 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں امدادی سامان جمع کرنے کے لئے 221 ریلیف پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ان پوائنٹس پرایک ہزار 231 ٹن امدادی اشیا،غذائی اشیا اور ادویات جمع کی گئی جو متاثرہ علاقوں کو پہنچائی جارہی ہیں۔
ایف ڈبلیو او نے نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے ساتھ مل کر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی بروقت بحالی کویقینی بنایا ہے، سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو بڑھانے کے لیے اضافی انجینئر اور طبی عملہ کراچی منتقل ہوگئے ہیں۔
پاکستان
عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا
ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے، فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراََ ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔ اسی عدالت نے تین وکلا پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز ، عمر ایوب ، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں، انڈر ٹرائل قیدی ہے۔
عدالت ننے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں ، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا
وزیراعظم نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا.
پاکستان
سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ