جی این این سوشل

تجارت

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارا ت کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے،

جس میں یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 3.41 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اگست میں یہ 4.03 درہم فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ پٹرول 95 کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو اگست میں 3.92 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا تاہم ستمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر ہوگی،

اسی طرح اگست میں 4.14 درہم فی لٹر میں فروخت ہونے والے ڈیزل کی قیمت ستمبر میں 3.87 درہم لٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ 91 ای پلس کی ستمبر کے مہینے کے لیے نئی قیمت 3.22 درہم فی لٹر ہوگی۔ 


 دوسری طرف پاکستان میں حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کر دیں، وفاقی حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، اوگرا کی سمری پر غور کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی،

 وفاقی حکومت نے یکم ستمبر 2022 سے پٹرول 2 روپے 99 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوکر 235.98 روپے، ڈیزل 247 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 210 روپے 32 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 201 روپے 54 پیسے کا ہو گیا،

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا اور یہ قیمتیں 15 ستمبر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد 16 ستمبر سے نئی قیمتوں کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جائے گا۔

پاکستان

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت  کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی  سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونا5 ہزار400 روپے سستا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سونا   5 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا،جس سے سونے کی نئی قیمت  5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں  4630 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت   2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک

ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے،بتایاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر تحصیل داربن کلاچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جہاں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ ڈی او ایف سی درازندہ کے سکواڈ کی گاڑی درابن کی طرف روانہ تھی کہ گنڈی عاشق کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارج کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین شامل تھے۔

سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان او ر سپاہی سید امین کا تعلق صوابی سے تھا۔ زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ،سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل تھے۔ترجمان کے مطابق چاروں زخمیو ں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll