جی این این سوشل

پاکستان

سابق حکومت تیل کی قیمتیں کم کرکے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے، آئی ایم ایف معاہدہ نے ہم نے نہیں پچھلی حکومت نے کیا، سابقہ حکومت تیل کی قیمتیں کم کرکےملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پرلائی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق حکومت تیل کی قیمتیں کم کرکے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاشی صورتحال کی تباہی کا اندازہ تھا، تمام پارٹیوں کا موجودہ حکومت میں حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا سابقہ حکومت نےعام آدمی کی زندگی میں بہتری لانےکی کوشش نہیں کی، جانے والوں نے ہمارےلیے گھڑا کھود دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا دنیا میں تیل اورپیٹرول کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی تھیں، سابقہ حکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے افسرنےعمران خان کوکہا پیٹرول کی قیمتیں کم کردیں۔

سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو توڑا وعدہ توڑنے پر آئی ایم ایف نے ہم سے بات کرنے سے انکار کردیا، جانے والوں نے ہمارے لیے گڑھا کھود دیا تھا۔ چار سال میں ایسا تماشہ نہیں دیکھا۔

پاکستان

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار اور واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ بھی کیا۔

وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں  جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے  کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ،  یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا،  چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے،  ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll