کھیل
یو ایس اوپن : سیرینا ولیمز کوتیسرے مرحلے میں شکست
ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔
میچ کے بعد گفتگو میں سیرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سیرینا نہ بنتیں۔ سیرینا ولیمز نے مزید کہا کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔
A speech worth of the 🐐@serenawilliams | #USOpen pic.twitter.com/0twItGF0jq
— US Open Tennis (@usopen) September 3, 2022
واضح رہے کہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کرنے کا اعلان کر چکی ہیں ۔
40 سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 جبکہ کملہ ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے
امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے،انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شسکت دے کردوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، اپنے عہدے کا حلف اگلے سال اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ امریکی صدر منتخب یونے کے لیے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں 277 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار کملہ ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی،
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں،
تمام سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے،جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹوریل ووٹس کی تعداد 577 ہو گئی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری 2025 کو دوسری دفعہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی جیت
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
جبکہ ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ