جی این این سوشل

دنیا

سوڈان  : شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلا کتو ں کی تعداد 112 ہو گئی

خرطوم : سوڈان میں جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتو ں کی تعداد بڑھ کر 112 ہو گئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوڈان  : شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلا کتو ں کی تعداد 112 ہو گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبررساں ادارے کے مطابق  سوڈان کی نیشنل کونسل فار سول ڈیفنس نے جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 112 جبکہ 115 زخمی ہوئے ہیں ۔  اب تک سیلاب اور بارشوں سے 34,944 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

شمالی، وسطی اور مغربی سوڈان کے 250 سےزیادہ دیہات ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔

واضح رہے سوڈانی وزرا کی کونسل نے دریائے نیل، گیزیرہ ، وائٹ نیل، ویسٹ کورڈوفن، جنوبی دارفور اور کسالا کی6 سیلاب زدہ ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، جون سے سوڈان بھر میں سیلاب اور شدید بارشوں سے تقریباً 136,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے سابق سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ریڈ بال ٹیم جبکہ جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا جبکہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹینٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ دنیا کے مشہور کوچز کو لارہے ہیں، جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لارہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں۔

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز کی کار کو حادثے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ہماری ویمن کرکٹرز بغیر بتائے کیمپ سے گئیں، ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور وہ زخمی ہوئیں، ہم نے اس پر ایکشن لیا ہے، خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، خواتین کرکٹرز کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

اس موقع پر اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔

قومی کرکٹرز کی فٹنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فٹنس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرزکی فٹنس دیکھیں، ہمیں فٹنس پرکام کرنا ہے، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے، غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا اس وقت حکومت اور کرکٹ بورڈ مستحکم ہے، تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اپنےکچھ اختیارات سلیکشن کمیٹی کو دیے ہیں، میں سب کچھ اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتا ، ہم نے غیر ملکی کوچز کے ساتھ مقامی کوچز کا کمبی نیشن بنایا ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر کرنا ہے، غیر ملکی کوچز کا لانے کا مقصد ٹیم کی بہتری ہے، کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھےگا اور اظہر محمود ان کے ساتھ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ کے درعمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے

امریکہ کی کئی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ، 200 سے زائد مظاہرین گرفتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ کے درعمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی اموات کے رد عمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی کئی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے اب تک تقریبا 200 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

امریکہ بھر میں پھیلنے والی طلبہ کی احتجاجی تحریک کی تازہ ترین کڑی میں پولیس کی طرف سے کئے گئے کریک ڈاؤن میں ہفتے کے روز تقریباً 200 فلسطینی حامی مظاہرین کو تین امریکی یونیورسٹیوں سے گرفتار کیا گیا۔

یہ تحریک دس روز قبل نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع کی گئی تھی اور فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں چھیڑی جانے والی جنگ کی مخالفت میں اس نئی لہرمیں مغربی امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست سے کئی تعلیمی ادارے اس میں شامل ہوگئے،بعد ازاں اس کا دائرہ مزید پھیلتے ہوئے شمال مشرقی امریکہ تک پھیل گیا ہے۔

بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں 100 کے قریب فلسطینی حامی مظاہرین کو انسداد فسادات پولیس نے مختصر وقت کے گرفتار کیا۔ یونیورسٹی نے ایکس پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ تقریباً 100 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔

یونیورسٹی کے مطابق اسرائیل کے خلاف پرتشدد احتجاج کیمپس میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہفتے کی سہ پہر حالات معمول پرآئے۔اسی جگہ پر پولیس نے صبح کے وقت ایک "غیر قانونی" کیمپ کو ختم کر دیا تھا، اور یونیورسٹی نے "پیشہ ور منتظمین" پر "طلبہ کے مظاہرے میں دراندازی" کا الزام لگایا تھا۔

دوسری طرف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز 69 افراد کو ایک غیر مجاز کیمپ لگانے کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ASU کے طلباء یا ملازمین نہیں ہیں، ان لوگوں کے خلاف غیر قانونی مداخلت کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی نے راتوں رات اعلان کیا کہ اس نے اپنے کیمپس کے پارک میں 200 افراد کے لگائے گئے خیموں کو خالی کرنے کے لیے پولیس کی مدد کی درخواست کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll