ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار کررہا ہے،افغانستان میں امن سے پورے خطے کا فائدہ ہو گا۔

پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل امریکہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک بات چیت کی اور امریکی وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،امریکی وزیر خارجہ کی تعیناتی سے خطے کی بہتری کے امکانات موجود ہیں جبکہ میں نے خط لکھ کر بھی خطے میں امن و امان کی بہتری کے لئے تجاویز دیں ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن ماضی کی حکومتوں سے مختلف ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے معاملہ پر امریکی صدر اور وزیر اعظم کی ترجیحات ایک سی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے،امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوا،ہم مزید اہم پیش رفت چاہتے ہیں،افغانستان میں امن سے پورے خطے کا فائدہ ہو گا، طالبان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار کررہا ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں یہ مذاکرات آسان نہ ہیں،پیش رفت ضرور ہو لیکن فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ ڈینیل پرل کے قتل میں عمر شیخ ملوث ہے،امریکہ کی خواہش ہے کہ ڈینیل پرل کے خاندان کو انصاف ملے،امریکہ کی طرف سے عمر شیخ کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا،سندھ کی صوبائی حکومت نے وفاق سے مشورے کے بعد فیصلے پر نظر ثانی پیٹیشن دائر کی ہے،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں کا ادراک ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہو سکتا،پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اہم شخصیات سے سرکاری اراضی واگزار کروائی۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا استعفوں کا کوئی ارادہ نہیں،استعفوں کا مناسب وقت 2023 ہے،پیپلزپارٹی سندھ حکومت کبھی نہیں چھوڑے گی،پیپلزپارٹی کے پاس یوسف رضا گیلانی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کی اکثریت نہیں ہو گی،اگر یوسف رضا گیلانی پنجاب سے منتخب ہوتے ہیں تو خرید و فروخت ہو گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہندوستان میں کسانوں کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، بی جے پی حکومت طاقت کے زور پر کسانوں کی تحریک کو دبانا چاہتی ہے،پر امن احتجاج کرنے کا بھارتی کسانوں کو حق حاصل ہے، سکھ کمیونٹی سمجھتی ہے کہ مودی کی پالیسیوں سے زراعت کا استحصال ہو گا، کسانوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاج کیا ، ان پر لاٹھی چارج بھی ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر مؤثر طریقے سے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے،دنیا مسئلہ کشمیر کے لئے ہماری کاوشوں کو تسلیم کر رہی ہے، ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کارروائیاں کر رہا ہے،حکومت آنے والے دنوں میں بھارت کا اصلی چہرہ مزید بے نقاب کرے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 17 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 15 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 18 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 18 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)




