پاکستان
6 ستمبر 1965 کے تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم کا اجراء
کراچی: پاک فضائیہ نےیومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے جس میں 1965 کی جنگ کا احوال دکھایا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 6 ستمبر کا دن ہمیں 1965 کے ان عظیم غازیوں اور شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔
1965 کی پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے جس جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضاؤں کے دفاع کے عظیم فریضے کو ادا کرنے والے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی غرض سے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں 06 ستمبر کے دن لڑے جانے والے فضا ئی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔
پاکستان
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔
پاکستان
بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا
10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہو گیا
بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا، جس سے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔
محکمہ پاسپورٹ حکام نے شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہےہیں ۔ َ
ڈی جی پاسپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل
محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
محمد رضوان اایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے، مگر ان سے ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔
محمد رضوان اگر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو وہ ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔
واضح رہے کہ اس قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ