راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وفد نے سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس بھی کیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں تھامس سوزی، الیگزینڈراین گرین بھی شامل تھے۔
اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ، وفد نے پاکستان میں سیلاب سےہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔
امریکی وفد نےعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے امریکی وفد کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل




