کھیل
بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ممبئی : بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
بھارتی کرکٹر نے لکھا میں اب کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں ، کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
It has been an absolute honour to represent my country & state UP. I would like to announce my retirement from all formats of Cricket. I would like to thank @BCCI, @UPCACricket, @ChennaiIPL, @ShuklaRajiv sir & all my fans for their support and unwavering faith in my abilities 🇮🇳
— Suresh Raina🇮🇳 (@ImRaina) September 6, 2022
خیال رہے کہ سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
سریش رائنا نے اپنے کیرئیر کے 18 ٹیسٹ میچوں میں 768 رنز اسکور کیے، جب کہ 13 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بھارتی کرکٹر نے 226 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 5 ہزار 615 رنز بنائے ، اس کے علاوہ انہوں نے ان میچوں میں 36 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
78 ٹی ٹوئنٹی میں سریش رائنا نے 1604 رنز کیے جبکہ 13 وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان
پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا
پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کوقطر یا ابوظہبی گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدے کےتحت فروخت کیا جارہا ہے۔پی آئی اے کوجی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز کردی۔ ذرائع کے مطابق بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کینسل ہونےکےبعد نیا پلان بنا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قطریا ابوظہبی سے30نومبرتک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب، قطریا ابوظہبی کو پی آئی اے میں بیشترشرائط پہلےسے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔
بلیوورلڈ کنسورشیم نےپی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے 10 ارب روپے کی بولی دی تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے10ارب روپے کی بولی منسوخ کردی تھی۔
پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
علاقائی
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس سے اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی تاہم لاہور اور گردو نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا۔ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان