جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،225 روپے50 پیسے کا ہوگیا

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر2 روپے8 پیسےکے اضافے سے 225 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،225 روپے50 پیسے کا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر  مزید2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے  بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس سے  ایک روز قبل بھی  ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کوڈالر  کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا۔

دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ خان نےہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے،لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔  واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،واسع چودھری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

 

وزیراعظم نے  پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا. 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll