پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 5 ماہ میں روپیہ 50 روپے کمزور ہو چکا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد بھی ایک ہفتے میں روپیہ 15 روپے گرا ہے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں تک اگر آرمی چیف کی تعیناتی رکتی ہے تو اسے روک دیں، غیر مقبول حکومت کیسے سب سے بڑے ادارے کا سربراہ تعینات کر سکتی ہے؟
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نومبر سے قبل الیکشن کروادیں، اس کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر سیلاب سے پہلے کی ہے، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پہلے روز سے ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت دو ماہ تک یہ فیصلہ نہ کرسکی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں؟ حکومت نے ایک بجٹ پیش کیا جس میں سارے اعداد و شمار غلط تھے، پھر دوبارہ ڈرافٹ پیش کیا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی، اس حکومت نے جو کچھ 5 ماہ میں کیا اسے بہتر کرنے میں نئی حکومت کو بھی وقت لگے گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو 100 روز میں معیشت کو بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس عوام کے لیے مسئلہ بن چکی ہے، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بھی موجود ہے اور روز بڑھ رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ نئے ایل این جی پلانٹس لگائیں، آج ایل این جی پلانٹس بند ہیں اور اس پر کیپی سٹی پےمنٹس کی جارہی ہیں، ہم نے ایکسپورٹ بڑھائے، ریزرو کو اوپر لے کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معیشت نیچے جاتی ہے تو نیشنل سیکیورٹی کو خدشات پیدا ہوجاتے ہیں، آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہے کہ یہ حکومت بہت کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ایسی صورتحال پر پہنچ چکی ہےکہ ہم فری فال ہوسکتے ہیں، نئی حکومت اس ملک کو سنبھالے گی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے 32 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، حکومت کے 5 ماہ مکمل ہو رہے ہیں، معاشی صورتحال تشویشناک ہے، 5 ماہ میں روپیہ 50 روپے کمزور ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک امپورٹرز کی ایل سیز نہیں کھول رہا، ہمارے انٹرنیشنل بانڈز اس وقت اپنی آدھی قیمت پر ٹریڈ کر رہے ہیں، مارکیٹ کے اندر عدم استحکام سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 13 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 12 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 12 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 10 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 13 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 11 گھنٹے قبل