ہمیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو زیادہ دیر صبر نہیں ہو گا: عمران خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو اب ہمارا زیادہ دیر صبر نہیں رہے گا۔ پھر ہمیں عوام کو کال دینی پڑے گی۔‘


عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں لائیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن میں جتنی تاخیر ہو گی اس سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس وقت جتنی مقبول تحریک انصاف ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مقبولیت کسی پارٹی کو نہیں ملی۔ تحریک انصاف ہی واحد پارٹی ہے جو پورے ملک کو جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔‘
’عمران خان جب 2018 میں ہمیں حکومت ملی تو ہمیں 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا۔ جب سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی تو انہیں 16 ارب کا بیرونی خسارہ ملا۔‘
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ’جب ہم حکومت میں آئے تو ملکی ذخائر نو ارب ڈالر تھے جبکہ جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ملکی ذخائر 16 اعشاریہ دو ارب ڈالر تھے۔‘
عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران اپنے اور موجود حکومت کے دور کے معاشی اداروں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ’عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا جبکہ اس حکومت نے مہنگا کر دیا ہے۔‘
’ان کے زرخرید میڈیا نے ہماری حکومت کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل تھے۔ میں ہر جگہ بتاتا رہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہے۔ اب یہ خود ایکسپوز ہو گئے ہیں کیونکہ ان کا مقصد مہنگائی کم کرنا تھا ہی نہیں۔ ان کا مقصد اپنے کرپشن کے کیسز بچانا تھا۔‘
’آج میں اپنی ساری قوم کہتا ہوں اگر اس ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے لوگوں پر دبایا جا رہا ہے۔ ہم پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ یہ فاشسٹ اقدامات ہیں جن سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔‘

ایشیا کپ: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کوایک دفعہ پھر دھول چٹا دی،پاکستان کو 6 وکٹوں سےشکست
- 9 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

آسٹریلیا ،برطانیہ اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان :مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
- 11 گھنٹے قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- 15 گھنٹے قبل