Advertisement
پاکستان

ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مرکزِ نگاہ ہونے کا معاملہ کیا؟

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے لیے سمرقند میں موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کرکے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 16th 2022, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مرکزِ نگاہ ہونے کا معاملہ کیا؟

مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی تصویر میں شہباز شریف کو کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں شہباز شریف کے اردگرد موجود رہنماؤں پر سرمئی رنگ کا فلٹر لگا کر پاکستانی وزیراعظم کو نمایاں کیا گیا ہے۔
تصویر کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’چار طویل برس کے بعد پاکستان کو ایسا رہنما ملا ہے جو عالمی سطح پر احترام رکھتا ہے۔‘

ٹویٹ کے الفاظ اور تصویر پر لگائے گئے فلٹر سے یہ تأثر بنتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اردگرد موجود دیگر سربراہان مملکت ان کی جانب متوجہ ہیں۔
مسلم لیگ نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کی سرگرمی پر تبصرہ کرنے والے صارفین میں شامل پارٹی ورکرز نے شہبازشریف کو ملنے والی اس پذیرائی کو سراہا۔

سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ورکرز نے دعویٰ کیا کہ جس ویڈیو سے نکال کر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے اس کے مناظر کچھ اور بتاتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’شہباز شریف کے توجہ کا مرکز ہونے کا جعلی پروپیگنڈہ بےنقاب کرنے میں سوشل میڈیا کو چار گھنٹے لگے۔ کھانا چکھنے کے لیے انہیں سب سے آخر میں بلایا گیا۔‘
پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ایک وقت ایسا بھی تھا جب ہمارا وزیراعظم حقیقت میں توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔‘

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلز کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کے درمیان دونوں جماعتوں کے حامی اور دیگر صارفین بھی گفتگو کا حصہ بنے۔ دان میر کے ہینڈل سے پی ٹی آئی کی ٹویٹ کے ردعمل میں لکھا گیا کہ ’یہ دکھانے کا شکریہ کہ عالمی برادری ان کی قیادت کی پیروی کررہی ہے۔ رہنما ہمیشہ سب سے آخر میں کھاتا ہے۔‘

پی ٹی آئی کا حامی دکھائی دینے والے ٹوئٹر ہینڈل نے جواب میں لکھا کہ ’دو منٹ کی ویڈیو میں چند سیکنڈ پر مشتمل سکرین شاٹ نکال کر اگر آپ اپنے حکمران کے متعلق ہونے کا تأثر دینا چاہ رہے ہیں تو دنیا کے سامنے خود کو بےوقوف ثابت کر رہے ہیں۔‘

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement