پاکستان میں سیلاب سے76 لاکھ افراد متاثر، 15 سو جاں بحق ہوئے : ا قوام متحدہ
جینیوا:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 76 لاکھ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں ،15 سو سے زیادہ جاں بحق اور تقریباً80 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں،صوبہ سندھ کو جنوبی علاقہ بدستور زیر آب ہونے کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔


سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مشترکہ بیان کے مطابق پاکستان کے قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں جہاں امدادی اشیا کی اشد ضرورت ہے وہیں متاثرین تک پہنچنا بھی مشکل امر ہے بالخصوص جنوبی سندھ جہاں اب بھی کئی علاقے گہرے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 76 لاکھ افراد متاثر ہوئے،تقریباً 80 لاکھ بے گھر اور 1500 سے زیادہ جاں بحق ہوچکے جن میں 552 بچے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یواین اداروں نے مقامی حکام کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،تاہم لوگوں کے لیے مناسب مقدار میں خوراک، پناہ گاہیں اور صحت کی حسب ضرورت سہولیات دستیاب نہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے فنڈ ( یونیسیف)کی چیف آف فیلڈ آفس بلوچستان گیریڈا بیرو کیلا نے ایک اور زیادہ متاثرہ صوبے ( بلوچستان)کی زوم پر حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں،میں ابھی اس زرعی علاقے سے ہوکر آئی ہوں جہاں اس وقت بھی پانی کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سیلاب متاثرہ کمیونٹیز میں دماغی ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کے علاج کی دوا ئیں بھی دستیاب نہیں،لوگوں کے پاس پناہ گاہیں ناپید اور پہننے کے لیے لباس تک نہیں۔
پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے ایشیا و پیسفیک کے لیے ترجمان بابر بلوچ کے مطابق پاکستان میں 7.6 ملین لوگ سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہوئے جن میں سے تقریبا 6 لاکھ امدادی مقامات پر مقیم ہیں ، ہمارا سیلاب متاثرہ علاقوں میں 1.2 ملین امدادی اشیا مقامی حکام تک پہنچانے کا منصوبہ ہے جن میں سے 10 لاکھ فراہم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے حصے بالخصوص جنوبی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقے اب بھی پانی میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی خشک ہونے میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago





