محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار، سوریا کمار یادو تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے


ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو نے تازہ ترین آئی سی سی مینز پلیئر رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ۔
سوریا کمار یادو نے موہالی میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کیلئے 46 رنز سکور کیے جس نے انہیں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے میں مدد دی۔
دائیں ہاتھ کے کھلاڑی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر بلے بازوں کی T20I رینکنگ کی تازہ ترین فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ، وہ رضوان سے اب صرف 45 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔
رضوان نے منگل کو کراچی میں انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی اور 825 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم (792 ریٹنگ پوائنٹس) اور سوریا کمار یادیو (780) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔
بابر اعظم ایشیا کپ اور اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز بنانے کے باوجود 771 پوائنٹس کے ساتھ تازہ ترین درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان (725) اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ (715) ٹاپ سکس سے باہر ہیں۔
میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے T20I رینکنگ کے تازہ ترین رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔ ہندوستانی سٹار ہاردک پانڈیا آسٹریلیا کے خلاف اپنے شاندار 71 رنز کی بدولت بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر 22 درجے ترقی کر کے 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ اکسر پٹیل بولرز کی فہرست میں 24 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔
مسلسل تیز رفتار بولر جوش ہیزل ووڈ نے نمبر 1 رینکنگ بولر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے ۔ انگلینڈ کے سپنر عادل رشید پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں لینے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد T20I باؤلرز کی تازہ ترین فہرست میں چار درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد نواز تین درجے ترقی کر کے 31 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 10 hours ago

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 11 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 13 hours ago

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 8 hours ago

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 13 hours ago

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- 10 hours ago

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 12 hours ago

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 11 hours ago

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 13 hours ago

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 8 hours ago













