پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات دیکھ کردکھ ہوا، دنیا کو اس بارے میں آگاہ کرونگی :انجلینا جولی
اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کیا ہے۔


سیلاب متاثرین سے یکجہتی اورتعاون کے اظہارکے لئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکی خصوصی نمائندہ انجلیناجولی نے اسلام آباد میں نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سنٹرکادورہ کیا۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے دورے میں انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی پیش کی۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے مشکلات میں گھرے عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے۔
انجلینا جولی نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا ہے، جن زندگیوں کو بچایا گیا ہے، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں بھی نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔
پاکستان کے اپنے گزشتہ دورے کو یاد کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پہلے جب بھی وہ پاکستان آئیں تو انہوں نے عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم دہرایا ۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل