پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
پنجاب میں کرمنلزبھاگ رہےہیں، سی سی ڈی بنانےکےبعدامن وامان میں بہتری آئی،مریم نواز شریف


لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی( پیرا) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ میں نے ڈالا کلچر پر کریک ڈاؤن کیا، پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا، اہلکار نے جنید سے کہا مجھے پتا نہیں تھا یہ وزیراعلیٰ کی گاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنید نے اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ اپنی ڈیوٹی کریں،چالان کریں، میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور چالان پر تعریف کی، وزیراعلیٰ کا بیٹا ہو یا کوئی اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں، کمزور شخص کو وردی نہیں پہننی چاہیے۔
تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کرایہ پر لوگ رکھے ہوئے ہیں، وہ لوگ دکانداروں سے بھتہ لیتے تھے اور آمدنی کا ذریعہ بنا لیا تھا، پنجاب کے عوام کی خدمت میرا فرض ہے، ہم نے خواب کو سچ کر دکھایا، سوچا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ایک فورس ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے بازار چھوٹے اور تنگ ہو گئے تھے، پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا اور بازاروں کو خواتین کے لیے محفوظ بنا دیا ہے۔
تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کاطوفان، ذخیرہ اندوزی،قبضہ مافیانظرنہیں آناچاہیے، کمزورآدمی کووردی نہیں پہننی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرمنلزبھاگ رہےہیں، سی سی ڈی بنانےکےبعدامن وامان میں بہتری آئی، ناجائزآمدنی،کرپشن کاپیسہ بیماریوں،نقصان پرلگتاہے، ناجائز آمدنی، کرپشن کاپیسہ بہت تیزی سےآتاہے، فرسودہ سوچ کوبدلنےکاوقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیرا کی تربیت دیکھ کر خوشی ہوئی، اس کی 8 ہزار سے زائد فورس ہو گی، اور پیرا لاہور میں اگلے ہفتے سے کام شروع کر دے گی، پیرا فورس کا ہر تحصیل میں ہیڈ کوارٹر ہو گا۔ اور اس کی فورس 154 تحصیلوں میں موجود ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 85 فیصد عوام غریب ہیں، اور ہمیشہ نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہوں،پیرا کی بدولت پورے پنجاب میں اب قانون پر عمل ہوتا نظر آئے گا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل


