کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جامع مسجد میں دھماکے سے 5 سے زائد افراد جاں اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ افغانستان کی ایک بڑی مسجد وزیر اکبر میں نماز جمعہ کے بعد دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر جا رہے تھے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں بیشتر نمازی شدید زخمی بھی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ طالبان حکام بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
افغان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا ہے۔
کابل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم طالبان حکومت کے بعد سے ایسے واقعات کی ذمہ داری داعش قبول کرتی رہی ہے اور طالبان حکومت نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا تھا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل





