جی این این سوشل

دنیا

اٹلی کے خوبصورت جزیرے پر مفت رہائش، خوشخبری آگئی 

اگر آپ نے کبھی یورپی ملک اٹلی میں رہنے کا خواب دیکھا ہے تو آپ کی خواہش اب  پوری ہونے والی ہے ، سونے پر سہاگہ یہ کہ آپ کو اٹلی جانے کے لیے معاوضہ بھی  مل سکتا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹلی کے خوبصورت جزیرے پر مفت  رہائش، خوشخبری آگئی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 بحیرہ روم کے دوسرے بڑے جزیرے سارڈینیا  کی جانب سے  لوگوں کو حیرت انگیز پیشکش  دی  گئی ہے ، سارڈینیا ، جزیرے پر آ کر بسنے والے افراد کو 15 ہزار یورو (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) فی کس دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔

اگرچہ یہ تصور کرنا  ذرا مشکل ہے کہ اتنی خوبصورت جگہ پر منتقل ہونے کے لیے جزیرے کی جانب سے  لوگوں کو ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی، لیکن سارڈینیا کی حکومت اس کیلئے خاصی سنجیدہ ہے کیونکہ  اس کا مقصد آبادی کی کمی  کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے رہائشیوں کو ترغیب دینا  ہے۔

 سارڈینیا کی حکومت نے کروڑوں یورو کی رقم مختص کی ہے جو ہزاروں افراد کو دینے کے لیے کافی ہے۔سارڈینیا کو اٹلی نے علاقائی خود مختاری دی ہوئی ہے اور وہاں کے رہائشی اپنا صدر خود منتخب کرتے ہیں۔

سارڈینیا کے صدر کا اس حوالے سے  کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے بغیر معاشی ترقی کا خواب ممکن نہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسیوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سارڈینیا کے کسی ایسے قصبے میں قیام کرنا ہوگا جہاں کی آبادی 3 ہزار سے کم ہوگی اور انہیں جو رقم دی جائے گی وہ گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کی جائے گی اور انہیں اس قصبے میں وہاں کل وقتی قیام کرنا ہوگا،

اسی طرح 18 ماہ کے اندر اس فرد کو سارڈینیا کو اپنے مستقل پتے کے طور پر رجسٹر کروانا ہوگا۔ حکام کو توقع ہے کہ لوگ وہاں آسانی سے رہائش اختیار کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

اگر آپ بھی خوبصورت جزیرے پر زندگی گزارنے  کی  خواہش رکھتے ہیں تو یہ پیشکش آپ ہی کے لیے ہے۔

پاکستان

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست  دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس کی سرکاری وردی پہنی، تاہم قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا عدالت مریم کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں، ڈرگ انسپکٹر سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر سندھ نے بتایا کہ کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

سیکریٹری پراونشل ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ عدم  دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی اور دمہ کی دوائیں شامل ہیں جبکہ تشنج کے انجیکشن اور مختلف قسم کے انہیلر کی بھی شدید قلت ہے۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ادویات کی دستیابی کا سروے کرتے ہیں، مریض کو انسولین وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll