کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔


پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے معیاری و قت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔
گزشتہ روز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول ابتدائی چار میچز جبکہ آخری تین میچز جو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول ہیں وہ بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
خیال رہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل