اوٹاوا:کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے تباہی مچا دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور تیز ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے ۔
طوفان سے دیگر صوبوں نووا اسکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔
طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں ، بجلی کے کھمبے گر گئے، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
طوفان کے سبب ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنا جاپان کا دورہ منسوخ کردیا۔ جسٹن ٹروڈو کو سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جاپان جانا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک ملزم گرفتار
- 14 hours ago
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 15 hours ago
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،موٹرویز بند،فلائٹ آپریشن متاثر
- 39 minutes ago
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 15 hours ago
شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
- 13 hours ago
پھالیہ: مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
- an hour ago
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
- 13 hours ago
تعلیمی شعبہ میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز
- 14 hours ago
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 7 minutes ago
بنگلہ دیش : سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- an hour ago
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سےشدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری
- 14 hours ago
اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری
- 21 minutes ago