کسی جگہ ایک ماہ سے زیادہ رہنے والے تمام مکینوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی


دبئی میں رہائش سے متعلق نئی شرائط کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کی جانب سے رہائش کے حوالے سے نئے اصول کے بارے میں مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں، جس کے تحت رہائشیوں کو رہائشی یونٹوں میں تمام ساتھیوں کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی اور ایک یونٹ میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ رہنے والے تمام شریک مکینوں رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے، رجسٹریشن میں درج ذیل چیزیں شامل ہونی چاہئیں؛
>> شریک مقیم کا نام
>> ایمریٹس آئی ڈی
>> پاسپورٹ نمبر (اگر شریک مقیم کے پاس ایمریٹس آئی ڈی نہ ہو)
دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شریک مکین رجسٹریشن کو رہائشی دستاویز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں لیکن اسے سرکاری لین دین کے لیے کرایہ داری کے معاہدے کی جگہ استعمال نہیں کیا جا سکتا جب کہ شریک مکینوں کی رجسٹریشن لازمی ہے تاہم کرایہ داری کے معاہدے میں ان کے تمام ناموں کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی امارات میں رہنے والے تمام رہائشیوں کا ایک جامع شماریاتی ریکارڈ تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اس کا مقصد شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں حکومتی اداروں کی مدد کرنا ہے۔ قبل ازیں ایک نوٹیفکیشن میں اتھارٹی نے مالکان، ڈویلپرز، پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں اور کرایہ داروں سے درخواست کی کہ وہ ملکیتی یا لیز پر دی گئی جائیدادوں میں شریک مکینوں کی تفصیلات فوری طور پر زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے اندر رجسٹر کریں۔
اس حوالے سے رجسٹریشن Dubai REST ایپ پر ہوگی، جس کے لیے رہائشی لاگ ان کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پاس کا استعمال کر سکتے ہیں، جہام ایک بار سائن ان ہونے کے بعد انہیں وہ پراپرٹی منتخب کرنی ہوگی جہاں وہ رہتے ہیں، اس کے بعد ‘co-occupants’ کو منتخب کریں، ‘add more’ پر کلک کریں اور ان کی تفصیلات درج کریں، جب کہ کسی بھی شریک مقیم کو 'delete' آئیکن کو منتخب کر کے ہٹایا جا سکتا ہے۔

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 33 منٹ قبل

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 16 گھنٹے قبل

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
- 18 گھنٹے قبل

سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 16 گھنٹے قبل

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 40 منٹ قبل










