جی این این سوشل

تجارت

وزیر خارجہ  کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور سے ملاقات

واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خارجہ  کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات ، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

کورکمیٹی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

کور کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں نامکمل ایوانوں سے آئینی ترمیم کی جبر، فسطائیت اور ہارس ٹریڈنگ جیسے کالے ہتھکنڈوں کے ذریعے منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔ سیاہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق اور اس پر سیاسی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل توثیق کی گئی جبکہ جبر و فسطائیت اور لالچ اور ضمیر فروشی کی ترغیبات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور عمران خان سے وفا نبھانے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کورکمیٹی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ اور عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور کیا۔

اجلاس میں پرزور عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ محترمہ علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، اعظم سواتی اور انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے روا رکھی جانے والی سفّاکیت کی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا پوری شدت سے مطالبہ کیا گیا۔

کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعتہ المبارک کے روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، سیاسی کمیٹی ہفتے میں دو مرتبہ پیر اور بدھ کے روز اپنے اجلاس منعقد کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

جو روٹ پہلے، کین ولیمسن دوسرے جبکہ بابر اعظم کی4 درجے تنزلی،سلمان آغا کی 8 درجے ترقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے انگللینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے رشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے  نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں جبکہ سابق قومی کپتان بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچریاں  بنانے والے  سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد اپنے کرئیر کی ٹاپ رینکنگ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کیساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے، ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی روی چندر ایشون دوسرے جبکہ  نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں البتہ شاہین 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

جبکہ آئی سی سی کی  ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، روہت شرما، شُبمن گل اور ورات کوہلی کی بدستور دوسری ، تیسری اورچوتھی پوزیشن ہے۔پاکستان کے فخر زمان رینکنگ میں  9 ویں پوزیشن پر ہے۔

ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی، راشد خان کی دوسری اور کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے۔ جبکہ پاکستان کےشاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز میں 7 ویں پوزیشن پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی تبادلے ، تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن  کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر لبنا ظہیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات پر خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی جاپان کی بھرپور ثقافت اور اس کے علمی امور کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے معروف جاپانی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر رضا بشیر تارڑ نے پنے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کرائی انہوں نے اس طرح کی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو جاپانی اسکالرشپ پر جاپان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے ساتھ جاپانی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کے بارے میں معلومات لیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll