جی این این سوشل

پاکستان

مریم نواز نے مجھے کسی سفارش کےلیے نہیں کہا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو بہت اہم معاملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی خامی ہے، جو بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز نے مجھے کسی سفارش کےلیے نہیں کہا، شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیک بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے، اس کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کون ہم سے بات کرنے پاکستان آئے گا؟ یہ میری نہیں پاکستان کی عزت کی بات ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ حوصلہ افزا ملاقاتیں ہوئیں، چین اور روس کے صدور سے بھی ملے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے وہ تباہی مچائی، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جس کے باعث 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، عالمی فورم پر پوچھا کہ ہمیں ناکردہ گناہوں کی سزا کیوں ملی؟

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عالمی رہنماؤں کے سامنے ہم نے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلاموفوبیا کے بارے میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور دنیا کے سامنے بھارت میں مسلمان کے ساتھ روا رکھے جارہے نارواسلوک کی مذمت کی۔

پاکستان

ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

 

عمران خان نے  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی، اور کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا

 

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔ برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔  گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔

جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80 کروڑ ڈالر تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی

کراچی: مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ عوام سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی

 

مفتی تقی عثمانی نے سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سفارشی کمیشن کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے بااختیار ٹاسک فورس کی ضرورت ہے اور عوام سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔ نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود ہونا چاہیے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سود کو ختم کرنے کے لیے متفقہ آواز اٹھانی ہے جبکہ حکومت کو سود کے خاتمے کے لیے عملی کوششیں کرنی چاہیئیں اور بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فورم سود کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے اور سود کے خاتمے کے خلاف اپیلیں واپس نہ لینے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ملک کی 3عدالتیں سود کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وزارت خزانہ میں غیر سودی نظام کے لیے ڈویژن قائم کیا جائے اور وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll