Advertisement

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا

سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 28 2022، 5:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا

سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

Advertisement