واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان سے کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایان سمندری طوفان کو امریکہ میں آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیا گیاہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ پانچ سو برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان میں سب سے زیادہ فورٹ مائرز ( Fort Myers) متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی 20 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان اب نسبتاً کم شدت کے ساتھ جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ روز سمندری طوفان ایان کے باعث فلوریڈا سے ٹکرایا تھا ، میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس کے بعد متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل







