چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔


چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین تین سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کے سلامی بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو گراونڈ کے چاروں اطراف چوکے،چھکے لگائے اور تین اوورز میں ففٹی جڑ دی۔ مہمان ٹیم کے فلپ سالٹ نے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ان کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ایلکس ہیلز نے 27، ڈیوڈ مالان اور بین ڈیکٹ نے 26، 26 رنز کی باری کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار احمد نے 31 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور ویلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس و ٹیم
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹاس اپنے ہاتھ نہیں، اگر جیت جاتا تو بولنگ کا فیصلہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو 160 170 رنز تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 منٹ قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 5 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 2 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل














