حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 13 پیسے کمی کے بعد 247روپے43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئ قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے، بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)