'عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟'
پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوارکے روزبھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی موجود ہوگی؟
ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، پھر پنجاب،کے پی پولیس کے پیچھے کیوں چُھپ رہے ہیں۔
خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانے اور عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 36 منٹ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 29 منٹ قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل