جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، شوکت ترین کا انکشاف

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑا ہے،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، شوکت ترین کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ای کامرس کے تحت کاروبار کرنے والوں نے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر رکھے ہیں ، وزارت تجارت کی جانب سے شوکت ترین کی بات کی تصدیق بھی کی گئی۔

سابق وزیر خزانہ وکت ترین نے کہا کہ آئندہ 5سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔ آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہو گی، پاکستان 27 اقتصادی زون بنا چکا ہے۔

حکام وزرات تجارت کا کہنا تھا کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی میں 9 غیر روایتی شعبوں کو شامل کیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کے اجلاس میں پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ای کامرس کے تحت کاروبار کرنے والوں نے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر رکھے ہیں، حکومت نےای کامرس کے تحت کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل حل نہیں کیے، حکومت نے ای کامرس شعبے کی بہتری کیلئے ہمارے اٹھائے گئے کو واپس لیا، میرے دور میں فری لانسرز کی مشکلات حل کی گئیں، ابھی پھر ان پر ٹیکس لگایا گیا جس کی وجہ سے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر پڑا ہے۔

فری لانسرز کے مسائل حل نہیں ہوئے اور رقم بیرون ملک پڑی ہے، اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور وہ باہر پڑے ہیں، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو فیصلہ کرنا ہوگا، وزارت تجارت کی جانب سے شوکت ترین کی بات کی تصدیق کی گئی، وزارت تجارت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 90فیصد ای کامرس اندورن ملک ہورہی ہے جس میں کیش آن ڈیلیوری ہے، پاکستان ای کامرس کے شعبے میں دنیا میں 37 ویں نمبر پر ہے،  تخمینہ کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا سائز 2021 میں 5.9 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں ای کامرس میں 4 ہزار 445 مرچنٹ رجسٹرڈ ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے بھی ای کامرس شروع ہو چکا ہے، شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی  ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد واحدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اسمگلنگ اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے ایرانی صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازسےملاقات کریں گے۔ ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے۔

دورہ لاہور کے دوران ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ہوگا۔

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ 

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کر کے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی، حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعہ کی انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔ اپنے عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll