Advertisement
علاقائی

عارف والا:تیزرفتار کارکا  ٹریلر سے تصادم ،3افراد جاں بحق  

عارف والا:ساہیوال روڈ کےقریب  کارٹریلرسےٹکراگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2022, 1:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عارف والا:تیزرفتار کارکا  ٹریلر سے تصادم ،3افراد جاں بحق  

جی این این کے مطابق بدقسمت  کار کوحادثہ ساہیوال روڈ 34 ای بی پلی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹریلر کے  پیچھے سے جاٹکرائی ، حادثے میں خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

 ریسکیو اور پولیس کی  جانب سے زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ فیملی کی شناخت بارے معلومات جاری ہیں۔ 

ریسکیو زرائع کے مطابق کار  میں خواتین سمیت 6 افراد سوار تھے، جبکہ کارسوارفیملی کاتعلق بہاولنگرسےہے۔ 

Advertisement
Advertisement