جی این این سوشل

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیاں، 2010 کے بعد ایشیامیں زراعت اور لائیو سٹاک شعبے کو49 ارب ڈالر کا نقصان ہوا:  اے ڈی بی 

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2010 کے بعداب تک ایشیاکے خطے میں زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبے کو49 ارب ڈالرکانقصان ہواہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیاں،  2010 کے بعد ایشیامیں زراعت اور لائیو سٹاک  شعبے کو49 ارب ڈالر کا نقصان  ہوا:  اے ڈی بی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایشیائی ترقیاتی بینک  (اے ڈی بی ) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات ایشیا کے خطے پرپڑے ہیں اوراس خطے میں نقصان کاتناسب دنیا کے دیگرعلاقوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف چین میں موسمیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے 40 ملین ہیکٹراراضی پرفصلوں اورپیداورکونقصان پہنچا ، مئی میں بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 24 ہزار افراد بے روزگار جبکہ فصلوں کو6 ملین ڈالرکانقصان پہنچا ۔

رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت اورلائیوسٹاک کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے پیرامیٹرک انشورنس کاطریقہ کاروضع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll