جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

 انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 224 روپے کا ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسےتک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں224 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔

علاقائی

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

 پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اسپیکر کو سینیٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ۔سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست خارج کردی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے لیے گورنر نے 22 مارچ کو 3 بجے اجلاس سمن کیا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو درخواست گزاروں نے اس عدالت سے رجوع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll