جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ، حل کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ ہے اور ان کے حل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ، حل کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ استعفوں کی منظوری میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا،

یہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے، درخواست گزاروں کو پہلے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہو گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست گزار پارٹی پالیسی کے خلاف جائیں گے؟ اس عدالت کو معلوم تو ہو کہ کیا یہ پارٹی کی پالیسی ہے؟درخواست گزاروں کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ پارلیمنٹ کا سیشن اٹینڈ کرتے رہے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حلقے کے عوام نے اعتماد کر کے ان لوگوں کو پارلیمنٹ میں بھیجا، یہ سیاسی تنازعے ہیں اور انکے حل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ اراکین پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے پھر تو درخواست قابل سماعت نہیں ، پارٹی تو کہتی ہے کہ ہم نے استعفے دیئے ہیں۔

اگر یہ پارٹی پالیسی کے ساتھ ہیں پھر تو تضاد آ جاتا ہے، یہ عدالت اسپیکر کو ڈائریکشن تو نہیں دے سکتی۔

جرم

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اوکاڑہ : اوکاڑہ میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

ملزم عمیر نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ، خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی ۔

خاتون کے مطابق ملزم عمیر پہلے بھی گھر میں مار پیٹ کرتا رہتا تھا لیکن آج اس نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا میں ادا کر دی گئی

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا  میں ادا کر دی گئی

 سی ایس پی افسر بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے ۔

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ بلال پاشا ہمارے علاقہ کا فخر تھے اور ہم ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلال پاشا کی موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

سندھ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کرکے انکوائری شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں قومی کرکٹر نے کراچی سے ملتان کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سندھ پولیس پر ہر 50 کلومیٹر بعد رشوت لینے کا الزام لگایا۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارا آخری میچ تھا، ہماری ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی۔ میں اور عامر یامین کراچی سے ملتان واپس بذریعہ کار آرہے تھے، میں پہلی دفعہ سندھ میں سفر کر رہا تھا۔ رات 12 بجے کا وقت تھا کہ سکرنڈ کے مقام پر ٹول پلازہ کلیئر کرنے کے بعد ایک چوکی کے پولیس اہلکار سڑک کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔ پولیس کے کہنے پر میں نے انہیں گاڑی کے کاغذات دکھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کاغذات دکھانے کے بعد پولیس اہلکار نے سوال کیا کہ گاڑی کی لائٹس ہائی بیم پر کیوں چل رہی ہیں؟ جس پر میں نے کہا کہ یہ سُنسان روڈ ہے، کچھ نظر نہ  آنے کی وجہ سے لائٹ تیز ہیں، آپ ٹریفک پولیس سے نہیں جو یہ سوال کریں۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کا 1 لاکھ روپے جرمانہ ہے، آپ ہمیں 12 ہزار روپے دیں ورنہ تھانے چلیں۔

اس حوالے سے کرکٹر عامر یامین نے بھی سندھ پولیس پر رشوت وصولی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے کے باوجود ان سے رشوت لی۔ انہوں نے پھر بھی 8000 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا۔

بعد ازاں سندھ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔  رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا۔  ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll