سیئول : سلامتی کونسل کے اجلاس کے ایک گھنٹے بعد ہی جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا 1 اور تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سمندر میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
شمالی کوریا نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ضروری جوابی اقدامات تھے۔
سیئول، ٹوکیو اور واشنگٹن کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں مشترکہ فوجی مشقوں میں تیزی آئی ہے ، جس میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں اور آبدوز شکن مشقیں شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے ۔
ان تینوں ممالک نے شمالی کوریا کےتازہ تجربے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے پہلے سے کہیں زیادہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 5 سال میں پہلی مرتبہ جاپان کے اوپر پرواز کی جس کی وجہ سے وہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ پناہ لینے کی وارننگ جاری کرنے پر مجبور ہوا۔

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 9 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 13 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 9 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 7 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 10 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 12 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل