جی این این سوشل

دنیا

تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سنٹر پر فائرنگ ، 34 افراد ہلاک

بنکاک : تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر سابق پولیس اہلکار کی  فائرنگ  کے نتیجے میں بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تھائی لینڈ  میں ڈے کیئر سنٹر پر فائرنگ ، 34 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پیش آیا ۔  اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھیں نونگ بوا لامفو کے ضلعی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جب ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تو حملہ آور نے اپنی بیوی اور بچے  کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جسے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا ۔ حملہ آور کے حوالے سے موصول ہونے والی مزید تفصیلات  میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس حملے کے لیے موجود آلات میں شوٹنگ گن، پستول اور چھری موجود تھی ۔  حملہ آور پر ڈرگز کے الزامات تھے اور اسی حوالے سے وہ عدالت میں پیشی پر بھی گیا تھا۔ 

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چان-اوچا نے اس واقعے کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دنیا

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک ضائع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ خوراک کا یہ ضیاع نہ صرف اخلاقی ناکامی ہے بلکہ ماحولیاتی ناکامی بھی ہے۔ کھانے کا ضیاع ایوی ایشن کے مقابلے میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننے والا پانچ گنا زیادہ مواد پیدا کرتا ہے۔یہ رپورٹ غیر منافع بخش تنظیم ڈبلیوآر اے پی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی

سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کےلیے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی

ریاض: ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے، جب انہیں محسوس ہوا کہ اب کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کرو ں گا۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس محبت کےلیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے۔

انہوں نےدوبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کےلیے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں، مملکت میں ملنے والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی ہوگئے

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی ہوگئے

بیروت: لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

شنہو ا کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو ئے۔

ادھر،لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاوام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll