بنکاک : تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پیش آیا ۔ اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھیں نونگ بوا لامفو کے ضلعی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جب ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تو حملہ آور نے اپنی بیوی اور بچے کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جسے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا ۔ حملہ آور کے حوالے سے موصول ہونے والی مزید تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس حملے کے لیے موجود آلات میں شوٹنگ گن، پستول اور چھری موجود تھی ۔ حملہ آور پر ڈرگز کے الزامات تھے اور اسی حوالے سے وہ عدالت میں پیشی پر بھی گیا تھا۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چان-اوچا نے اس واقعے کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 9 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 9 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 8 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago


