جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ فراڈ تھا، اور وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ادراک ہونا چاہیے کہ عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا اور وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔ حقیقی آزادی کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ عمران خان بےبنیاد باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں اور آج پھر عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بےنقاب ہو چکے ہیں۔ پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ضمیر فروشوں کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرتے اور عمران خان خود کو نیٹ اینڈ کلین سمجھتے ہیں۔ عمران خان کسی کو چور تو کسی کو ڈاکو کہتے ہیں اور عدم اعتماد سے بچنے کے لیے عمران خان خریدوفروخت کرتے رہے۔

لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں وہ لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تاہم لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں اور اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا اس لیے ہم پوری طاقت سے جتھے کو روکیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں رانا ثنا اللہ کو ہمارے ارادوں کا پتہ نہیں تو ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتہ ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے اور کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دے دیااور بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے اجلاس کوبریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

درخواست کو قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں، شارٹ نوٹس کر دیں، پراسیکیوٹر کے دلائل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست پر دلائل دینے کے بعد عدالت نے فریقین کو 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت جج ناصر جاوید نے کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ اس ایپلیکشن کو قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں ، شارٹ نوٹس کردیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے فریقین کو 23 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل ارشد تبریز نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ساتھ ہی احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll